Toothbrushing Cover Blob

بچوں کو دانت برش کروانے کی گائیڈ

گھر، صحت بخش مسکراہٹوں کا سرچشمہ: اپنے بچے کے دانت برش کرنے کے حوالے سے گائیڈ

گائیڈ ڈاؤن لوڈ کریں
Row edge-slant Shape Decorative svg added to top

بچوں کے دودھ کے دانت کیوں اہمیت رکھتے ہیں؟

Section-Line_Toothbrushing-Orange

بچوں کے دودھ کے دانت محض مشق کے دانت نہیں ہیں۔ بلکہ یہ دانت بچوں کو کھانے کے دوران کاٹنے اور چبانے میں سہولت دیتے ہیں، بولنے کی صلاحیت کو پروان چڑھاتے ہیں، مستقل دانتوں کو صحیح ترتیب میں آنے میں مدد دیتے ہیں اور مسکراہٹ میں اعتماد پیدا کرتے ہیں۔ جب دانتوں کی مناسب نگہداشت نہ کی جائے، تو ان میں کیڑا لگ جاتا ہے، جو درد، انفیکشن اور منہ کی صحت کے طویل مدتی مسائل کا سبب بنتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں؟

5 سے 9 سال کے بچوں میں سب سے زیادہ کیا جانے والا آپریشن کیڑا لگے دانت نکالنا ہے۔

ملین سے زائد
ہر
5 سالہ بچوں کے دانت میں کیڑا لگا ہوتا ہے حالانکہ یہ مسئلہ تقریباً مکمل طور پر قابلِ تدارک ہے!

ابتداء سے ہی بچوں کے دانت برش کرنا بچپن سے جوانی تک منہ کی صحت مند عادات کو پروان چڑھاتا ہے۔

مشترکہ طور پر تخلیق کیا گیا منجانب

بچوں کے دانت برش کرنا

Section-Line_Toothbrushing-Green

برش کب کرنا ہے:

  • "جیسے ہی پہلا دانت نکلے (عام طور پر 6 ماہ کے قریب) برش شروع کریں۔
  • گھر پر دن میں دو مرتبہ برش کریں، خاص طور پر سونے سے پہلے۔
  • 3 سال کی عمر تک بچے کے دانت آپ برش کریں۔ اس کے بعد کم از کم 7 سال کی عمر تک اس کی نگرانی کریں۔ "

برش کرنے کا طریقہ

  • 2 منٹ تک برش کریں اور ہر دانت کو صاف کریں۔
  • تھوک دیں، پانی سے کلی نہ کریں تاکہ فلورائیڈ دانتوں پر باقی رہے۔
  • چھوٹے دائرے بنا کر برش کریں اور ہر سطح کو صاف کریں۔ یاد رکھیں کہ مسوڑھوں اور دانتوں کے پچھلے حصے کو بھی نرمی سے برش کرنا ہے۔ "

آپ کو کیا درکار ہے؟

چھوٹے سرے والا نرم یا درمیانے نرم ریشوں والا دانتوں کا برش

ہر 3 ماہ بعد دانتوں کا برش تبدیل کریں، یا اگر ریشے خراب ہو جائیں تو اور پہلے۔

فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ

  • - 3 سال سے کم عمر
    کم از کم 1000ppm (فی دس لاکھ حصے) فلورائیڈ ملے ٹوتھ پیسٹ کی باریک تہہ
  • - 3 سال یا زیادہ
    1350–1500ppm کے درمیان فلورائیڈ ملے ٹوتھ پیسٹ کی مٹر جتنی مقدار

فلورائیڈ کی مقدار کے لیے ٹوتھ پیسٹ کی پیکنگ چیک کریں

Parent helping child brush their teeth

بہترین تجاویز

  • بچوں کو پورے دو منٹ برش کرنے کی عادت ڈالنے کے لیے دانت برش کرنے کا گانا یا بصری وقت آزمائیں۔ دانت برش کرنے کے حوالے سے گانے ڈھونڈنے کے لیے ہمارے مفید لنکس والے صفحے پر جائیں۔
  • ئینہ بچوں کو یہ دیکھنے میں مدد دیتا ہے کہ وہ کس حصے پر برش کر رہے ہیں۔
  • اپنے بچے کو ترغیب دینے کے لیے اس کے پسندیدہ کھلونے کے دانت اس کے ساتھ برش کریں۔
  • دانت برش کرنے کا اچھا نمونہ پیش کرنے کے لیے اپنے بچے کے ساتھ مل کر برش کریں۔

منہ کی اچھی صحت یقینی بنانے کے دیگر طریقے

Section-Line_Toothbrushing-Orange

یہ معاملہ صرف برش کرنے تک محدود نہیں۔ بلکہ آپ کو اپنے بچے کے دانتوں اور مسوڑھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے دیگر اقدامات بھی کرنے چاہئیں۔

خوراک


  • فری شوگرز' (یعنی وہ شکر جو خوراک یا مشروب میں بطور اضافہ شامل کی جائے) جیسے کیک، مٹھائیاں، ساسز، جوس، اسموتھیز اور کچھ اقسام کے دہی اور ناشتے کے سیریلز کو کم کریں۔
  • بچوں کو بنیادی مشروبات کے طور پر پانی اور دودھ دیں۔ اگر میٹھے مشروبات دیں تو صرف کھانے کے وقت دیں اور انہیں اچھی طرح پانی ملا کر پتلا کریں۔
  • کھانے کے اوقات کے علاوہ میٹھے مشروبات اور اسنیکس کا استعمال کم کریں۔
  • پاؤچ سے چوس کر کھانے والی غذاؤں کا استعمال محدود کریں۔ انہیں استعمال کرنے کی صورت میں چمچ پر نکال کر کھلائیں، براہِ راست چوسنے نہ دیں۔

بوتلیں، کپ اور گھونٹ لینا


  • 6 ماہ کی عمر سے، کھلا کپ یا آسان بہاؤ والا کپ متعارف کروائیں۔
  • 12 ماہ کے بعد، ایسی بوتلوں یا سِپی کپس سے پرہیز کریں جنہیں چوسنا پڑتا ہے۔

ڈینٹسٹ کے وزٹ


  • اپنے بچے کے پہلے دانت نکلنے پر اور پہلی سالگرہ سے پہلے اس کا پہلا ڈینٹل اپائنٹمنٹ شیڈول کریں۔
  • باقاعدہ چیک اپ جاری رکھیں – ڈینٹسٹ مسائل کو جلد پہچان سکتے ہیں اور کیڑا لگنے سے بچا سکتے ہیں۔
  • اپنے بچے کی منہ کی صحت کے بارے میں مشورے کے لیے ڈینٹل ٹیم سے بات کریں۔
Parent and child brushing their teeth

خصوصی تعلیمی ضروریات اور معذوریوں کے حامل بچوں کی معاونت (SEND)

Section-Line_Toothbrushing-Blue

SEND والے بچے، خاص طور پر وہ جنہیں حسی ضروریات، حرکی مہارت یا مواصلتی مشکلات درپیش ہوں، برش کرنے میں زیادہ مشکل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ برش کرنے کی اچھی عادت جتنی جلدی ممکن ہو قائم کرنا ضروری ہے، کیونکہ بڑے بچوں میں یہ عادت ڈالنا زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔ ماہرین کی بے شمار آراء اور رہنمائی دستیاب ہے۔

بہترین تجاویز

  • ٹوتھ پیسٹ کے مختلف فلیورز یا مختلف سائز اور ساخت کے برش آزما کر دیکھیں
  • رش کرنے کو بتدریج متعارف کروائیں: پہلے برش کو ہونٹوں پر لگائیں، پھر مرحلہ وار منہ کے اندر
  • مختلف جگہوں (جیسے بیڈروم یا صوفہ) پر برش کرنا بچوں کو زیادہ پُرسکون محسوس کروا سکتا ہے