
رسیپشن کی شروعات
آپ کے بچے کے اسکول کے سفر کی شروعات گھر سے ہوتی ہے۔
کی طرف سے حمایت کی




























ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ تمام بچے اپنی رفتار سے ترقی کرتے ہیں، اور یہ کہ ہم سب پیدائش کے بعد سے ہی سیکھ رہے ہیں۔ اسکول شروع کرنے کا وقت آنے پر، کچھ بچوں کو دوسروں کے مقابلہ زیادہ مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔
کچھ ایسی کلیدی مہارتیں* ہیں جن کے تعلق سے اسکول کو توقع ہوتی ہے کہ زیادہ تر بچے انھیں اپنے پہلے دن سے قبل سیکھنا شروع کر دیں۔ ان کی مشق کرنے سے آپ کے بچے کا رسیپشن کا سفر ممکنہ حد تک مثبت ہوجائے گا۔
اگر آپ کا بچہ پہلے سے ہی نرسری میں، پری اسکول میں، یا کسی چائلڈ مائنڈر کے ساتھ ہے، تو وہ پیشہ ور افراد آپ اور آپ کے بچہ کے ساتھ مل کر اس کی تیاری میں مدد کریں گے۔
اپنے بچہ میں اعتماد اور عدم انحصار پیدا کرنے کے لیے آپ گھر میں بہت کچھ کر سکتے/سکتی ہیں، جس سے آپ اسکول شروع کرنے کے لیے جذباتی اور عملی طور پر تیار ہونے میں اس کی مدد کریں گے/گی۔
*ہم اس دستاویز کو ’رسیپشن کی شروعات‘ کی وضاحت کہہ رہے ہیں۔ کچھ لوگ/تنظیمیں اسے ’اسکول کی تیاری‘ کہتی ہیں۔
میں اپنے بچے کی تیار ہونے میں کیسے مدد کر سکتا/سکتی ہوں؟
- جب آپ کا بچہ اسکول شروع کرے گا تو اسے خود کو بہت ساری نئی سرگرمیوں اور معمولات کا عادی بنانا ہوگا۔ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو انہیں پہلے سے زیادہ آزادانہ طور پر کرنے کی ضرورت ہوگی۔
- تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ بچے کا رشتہ اس کی نشوونما کا سب سے اہم عنصر ہوتا ہے، اور آپ گھر پر بہت کچھ کر سکتے/سکتی ہیں۔
- تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ بچے کا رشتہ اس کی نشوونما کا سب سے اہم عنصر ہوتا ہے، اور آپ گھر پر بہت کچھ کر سکتے/سکتی ہیں۔
- ان میں سے کچھ مہارتوں پر عبور حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے، لہذا بہتر ہوگا کہ آپ انہیں اپنے روزمرہ کے معمول کے حصہ کے طور پر آہستہ آہستہ متعارف کرائیں۔
اگر میرے بچے کی اضافی ضروریات ہوں تو؟
- اگر آپ کے بچے کو رسیپشن میں سیٹل ہونے کے لیے اضافی مدد کی ضرورت ہو، تو آپ ان کے نئے استاد کے ساتھ حتی الامکان زیادہ سے زیادہ معلومات کا اشتراک کرنے کو یقینی بنائیں۔ وہ آپ کے ساتھ مل کر بچے کا تعاون
- کی حکمت عملیاں معلوم کرسکتے ہیں۔ موسم گرما میں پیدا ہونے والے بچوں، یا اضافی زبان کے طور پر انگریزی بولنے والے بچوں (EAL) کو مزید تعاون کی ضرورت ہوسکتی ہے
- اگر آپ کو یہ بات معلوم ہے یا آپ کو شک ہے کہ آپ کے بچہ کو خصوصی تعلیمی ضروریات (SEND) ہیں، اس کی نشوونما الگ طریقوں سے ہورہی ہے یا اس کی نشوونما میں تاخیر ہے، تو ممکن ہے کہ اس وقت اس کے لیے ان میں سے کچھ مہارتیں قابل حصول نہ ہوں
- جلدی تعاون فراہم کرنے سے بڑا فرق پڑتا ہے - اپنے بچے کی نرسری، اسکول، ہیلتھ وزیٹر، مقامی بچوں کے مرکز یا خاندانی مرکز سے مدد مانگیں
میں مدد کے لیے کس سے بات کر سکتا/سکتی ہوں؟
تمام بچوں کو اپنے قابل اعتماد بالغ افراد سے مدد کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ رسیپشن شروع کرنے کے تعلق سے پر اعتماد اور پرجوش محسوس کریں
- اگر آپ کو مزید معلومات کی ضرورت ہو تو آپ کا چائلڈ مائنڈر/نرسری/پری اسکول ٹیم یا آپ کا ہیلتھ وزیٹر، بچوں کا مرکز یا خاندانی مرکز آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
- ہم نے آپ کو اور آپ کے بچے کو ایک ساتھ تیار ہونے میں مدد کرنے کے لیے تنظیموں اور وسائل کی فہرست مزید نیچے بھی رکھی ہے۔

وضاحت: رسیپشن شروع کرنے سے پہلے مشق کرنے والی مہارتیں

نئی مہارتیں سیکھنے میں وقت لگتا ہے۔ گھر پر مشق کرنے سے آپ کے بچہ کو مزید آسانی اور اعتماد کے ساتھ اسکول جانے میں مدد ملے گی۔
عدم انحصار کو بڑھانا
اپنا خیال رکھنا
- اپنے کوٹ اور جوتے پہننا/اتارنا
- ٹوائلٹ استعمال کرنا اور اپنے ہاتھ دھونا
- تھوڑی سی مدد کے سہارے کپڑے پہننا، جیسے ٹوائلٹ استعمال کرنے یا PE کرنے کے بعد
- کھانے کے آلات کا استعمال کرنا (جیسے کانٹا اور چمچ، چاپ اسٹک) اور کھلی پیالی سے پینا
- آپ سے دور رہ کر وقت گزارنا، یہ سیکھنا کہ نگہداشت کرنے والے بالغ افراد کے ذریعہ ان کی دیکھ بھال کی جا سکتی ہے
کھیل، تخلیقی صلاحیت اور تجسس
- تخیلاتی کھیل میں حصہ لینا (مثلاً کسی جیسا بننے کا کھیل)
- ڈرائنگ کرنا، پینٹنگ کرنا، رنگ بھرنا اور چپکانا
- کہانی کی کتابوں کا اشتراک کرنا، تصویریں دیکھ کر کرداروں کے بارے میں بات کرنا
- اپنے ارد گرد کی دنیا کو جاننے کی کوشش کرنا (مثلاً قدرتی دنیا کو قریب سے دیکھنا، گھر میں موجود چیزوں کے ساتھ محفوظ طریقے سے کھیلنا)

جسمانی نشوونما
Getting moving for at least three hours a day
- زینے پر چڑھنا اور اترنا (ایک وقت میں ایک قدم استعمال کرے، سہارا کے لیے دیوار کا استعمال کرے)
- چڑھنا، دوڑنا، چھلانگ لگانا اور کھیلنا
- کسی بڑی گیند کو پکڑنا (زیادہ تر وقت)
- سادہ پہیلیاں اور دستکاری کی سرگرمیاں انجام دینا، کاٹنے اور چپکانے کی مدد سے اپنی گرفت مضبوط کرنا

صحت مند معمول
- ہر رات ایک ہی وقت پر سونا، اسکول کے لیے تیار ہونے کی خاطر وقت رہتے جاگ جانا
- اسکرین ٹائم کو تجویز کردہ یومیہ مقدار تک محدود کرنا (مشورہ دیکھیں)
- صحت بخش خوراک لینا اور نئے کھانے آزمانا
- اپنے دانتوں کو دن میں دو بار فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ سے برش کرنا (جب تک وہ 7 سال کے نہ ہوجائیں آپ کو اس کی نگرانی کرنی ہوگی)

اگر مجھے اپنے بچے کی نشوونما کے بارے میں خدشات ہیں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
- اگر آپ اپنے بچے کی نشوونما کے بارے میں فکرمند ہیں، تو اپنے چائلڈ مائنڈر/نرسری/پری اسکول ٹیم، ہیلتھ وزیٹر، مقامی بچوں کے مرکز یا خاندانی مرکز سے بات کریں۔
- اگر آپ کا بچہ نشوونما میں تاخیر یا SEND (مشتبہ یا تصدیق شدہ) کا شکار ہے، تو اس کے رسیپشن شروع کرنے سے کافی پہلے اس کی نرسری، چائلڈ مائنڈر، یا ہیلتھ وزیٹر/نرسری/پری اسکول ٹیم سے بات کریں اور اسکولوں کا انتخاب کرتے وقت اس کی ضروریات کے سلسلہ میں بات چیت کریں۔
- آپ اپنے بچہ کے شروعاتی سالوں کی سیٹنگ کے ساتھ مل کر، خود-نگہداشت، جذبات کا نظم کرنے، سماجی مہارتوں اور بات چیت میں اس کی اس طور پر مدد کر سکتے/سکتی ہیں جو اس کی نشوونما کے مرحلہ کے مناسب ہو۔
- ہوسکتا ہے کہ آپ ان چیزوں سے متعلق تفصیلات کا اشتراک کرنا چاہیں: اس کی نشوونما، ضروریات، کون سی چیزیں اسے تحریک دیتی ہیں، کون سی چیزیں مشکلات پیدا کرسکتی ہیں، وہ کس طرح بہترین طور پر سیکھتا ہے، اور کون سی حکمت عملیاں اچھی طرح کام کرتی ہیں۔
- آپ اپنے بچے کی مدد کرنے والے ہر فرد کے ساتھ، جن میں اس کا نیا رسیپشن استاد شامل ہے، اہم معلومات کے اشتراک کو یقینی بنائیں۔
ضروریات والے خاندانوں کے لیے وسائل:
ایسی بہت سی تنظیمیں ہیں جو آپ کو، آپ کے بچے اور اس کی تعلیمی سیٹنگ کو تیار کرنے سے متعلق معلومات اور حکمت عملیوں کے سلسلہ میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں، جس سے ایک آسان منتقلی یقینی ہوتی ہے اور بچہ مستقل کی کامیابی کے لیے تیار ہوتا ہے۔
ان میں درج ذیل شامل ہیں: